ضلع وسطی میں کرسمس کے لیے انتظامات کا جائزہ، صفائی، روشنی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات

کراچی: ضلع وسطی میں کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی نے کی۔

نیو کراچی ٹاؤن میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز، چیئرمین محمد یوسف خود فیلڈ میں سرگرم

اجلاس میں گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور سیکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عاصم عباسی نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ کرسمس سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں تاکہ مسیحی شہری بلا رکاوٹ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع وسطی کے تمام گرجا گھروں کے اطراف صفائی اور روشنی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، جبکہ سیکیورٹی انتظامات بھی مؤثر اور جامع ہوں۔ اجلاس میں پولیس افسران، ضلع وسطی کے گرجا گھروں کے منتظمین، پادری حضرات اور مسیحی برادری کے معززین نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
WhatsApp Image 2025 12 12 at 6.20.50 PM WhatsApp Image 2025 12 12 at 6.20.51 PM WhatsApp Image 2025 12 12 at 6.20.51 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 12 at 6.20.52 PM

69 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں کرسمس کے لیے انتظامات کا جائزہ، صفائی، روشنی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!