کراچی: ایس آئی یو کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تبادلوں کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ کلاکوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ضلع وسطی میں کرسمس کے لیے انتظامات کا جائزہ، صفائی، روشنی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات

دوسرا مقابلہ تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم عرفان عرف ایلفی کو فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی ایس آئی یو اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے ایک لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایس آئی یو کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!