ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) ضلع کچہری کے باہر پیشی پر آئے مخالفین پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پاکستان برطانیہ ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور تجارت سرمایہ کاری اور ایجوکیشن گیٹ وے میں اہم پیش رفت
پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مقدمہ درج کرنے اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
