کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹاؤن میں تیز رفتاری کے باعث کار کے ٹرالر سے ٹکرا جانے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ڈیرہ غازی خان ضلع کچہری کے باہر فائرنگ دو افراد زخمی دو ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سیتا، اشوک اور سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور گاڑی میں پھنسے متاثرین کو نکال کر ضروری کارروائی مکمل کی۔
ایک شخص سنجے شدید زخمی حالت میں ملا جسے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔


