کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 2 ڈاکو ہلاک، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری

کندھ کوٹ (اسٹاف رپورٹر): ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی ہدایات پر بھلکانی اور نندوانی گینگ کے مسلح افراد اپنے سابقہ ٹھکانوں کو چھوڑ کر تھانہ بی سیکشن، کندھکوٹ کی حدود، اوگاھی لاڑو ریلوے پھاٹک لنک روڈ کی جانب منتقل ہو گئے۔

لِٹل بُرکلن اسکول میں کراٹے اور تیسواں پارہ بمعہ تجوید کی تکمیل پر تقسیمِ انعامات کی رنگا رنگ تقریب

انٹیلیجنس اطلاع پر ایس ایچ او بی سیکشن کندھکوٹ اور انچارج مددگار کندھکوٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ نتیجتاً دو نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی گئی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس اور مددگار ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے کہا:
"جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ کسی بھی صورت میں ڈاکوؤں کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔”

59 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!