لِٹل بُرکلن اسکول میں کراٹے اور تیسواں پارہ بمعہ تجوید کی تکمیل پر تقسیمِ انعامات کی رنگا رنگ تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر): ناظم آباد کے لِٹل بُرکلن اسکول میں کراٹے کے ابتدائی کورس کی تکمیل اور تیسواں پارہ بمعہ تجوید مکمل کرنے پر تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی کمپیئرنگ اسکول کی ایڈمنسٹریٹر رافیہ طاہر نے کی، جنہوں نے پروگرام کو خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہوئے داد و تحسین سمیٹی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کراچی کے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کے فور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ

تقریب میں مہمانِ خصوصی اورنگزیب تاج، چیئرمین یوسی 8، چنیسر ٹاؤن، محمودآباد، اور دیگر معززین بشمول اسمعٰیل قمبرانی (یوسی صدر)، سید آصف علی کونسلر، حبیب اللہ کونسلر، صابر عمر، کاشف خان، ملک احمد اقبال، شہزاد، حسنین، وسیم الرحمن، محمد رمضان، اختر، تھاکر عبد اللطیف، محمد شعیب نے شرکت کی، جس سے تقریب میں چار چاند لگ گئے۔

اورنگزیب تاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لِٹل بُرکلن اسکول کی تعلیمی کاوشیں اور طلبہ کی تربیت قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے اسکول کو یقین دلایا کہ کے ڈی اے ٹی پی ٹو اور محمودآباد میں تعلیم کی بہتری کے لیے ان کا دفتر اور ٹیم ہمیشہ اسکول کے ساتھ کھڑی رہے گی اور جلد پانی کا کنکشن بھی فراہم کیا جائے گا۔

اسمعٰیل قمبرانی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کراٹے کی تربیت طلبہ کی فزیکل فٹنس کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔ ممتاز ماہرِ تعلیم ارشد ملک نے کہا کہ شام کے اوقات میں کراٹے، کمپیوٹر کورسز اور کوچنگ کلاسز طلبہ کو نشہ آور چیزوں سے دور اور تعلیم سے قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

تقریب میں کامیاب طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے آخر میں ارشد ملک نے مہمانان، والدین اور اسکول کی ٹیم میں ایوارڈز پیش کیے۔ اسکول کی ایڈمنسٹریٹر رافیہ طاہر نے تمام مہمانان اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اسکول آئندہ بھی اسی طرح کی تعلیمی اور فزیکل سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

تقریب کے اختتام پر حاضرین محفل نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “لِٹل بُرکلن اسکول میں کراٹے اور تیسواں پارہ بمعہ تجوید کی تکمیل پر تقسیمِ انعامات کی رنگا رنگ تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!