کورنگی میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز جاری شاہ فیصل کالونی میں گھر گھر تلاشی متعدد افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی خصوصی ہدایات پر اور ایس ڈی پی او الفلاح کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔
22 سال پرانا دہرے قتل کا راز فاش کیماڑی پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

تازہ ترین کومبنگ آپریشن تھانہ شاہ فیصل کالونی کی ٹیم نے ہندو پاڑا، پی اے ایف فیصل بیس کے اطراف کے علاقوں میں انجام دیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر سرچ کی گئی۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں 20 گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 28 افراد کی بائیو میٹرک / تلاش ڈیوائس کے ذریعے ریکارڈ چیکنگ بھی کی گئی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ کومبنگ آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔

One thought on “کورنگی میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز جاری شاہ فیصل کالونی میں گھر گھر تلاشی متعدد افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!