اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 600 گرام آئس اور 600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
مختلف شہروں میں کارروائیاں
مانسہرہ میں بالاکوٹ روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی میں ایک ملزم گرفتار ہوا۔
اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 36 کلوگرام چرس، 4.8 کلوگرام افیون اور 4 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب بھی کارروائی ہوئی۔ اے این ایف نے ملزم کے کپڑوں میں جذب 6.09 کلوگرام آئس برآمد کی۔
شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 3.6 کلوگرام چرس اور 200 گرام آئس ملی۔ کارروائی میں ایک ملزم گرفتار ہوا۔
سکھر میں دادو کینال کے قریب ملزم سے 10.7 کلوگرام بھنگ برآمد ہوئی۔





راولپنڈی میں ایم ون لنک روڈ کے قریب بھی کارروائی کی گئی۔ اے این ایف نے ملزم سے 150 گرام وزنی ہیروئن بھرے 4 کیپسول برآمد کیے۔
اے این ایف نے تمام کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ حکام نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
