کراچی کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں چھیننے والے خطرناک منظم گروہ کو اے وی ایل سی کی تکنیکی اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گروہ کئی ماہ سے کراچی ایسٹ اور ساؤتھ میں وارداتیں کر رہا تھا اور مختلف گاڑیاں رینٹ پر حاصل کر کے شہریوں سے چھین رہا تھا۔
کورنگی میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز جاری شاہ فیصل کالونی میں گھر گھر تلاشی متعدد افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ
ملزمان کی شناخت منیر ولد مقدر خان، دانش علی عرف میر ولد محمد عرس، اور معظم بلتی ولد اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزم دانش عرف میر کے والد کراچی پولیس میں سب انسپکٹر ہیں۔
گرفتار شدہ ملزمان سے چوری / چھینی گئی چار (04) گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا، جن میں شامل ہیں:
Toyota Grandi، رجسٹریشن نمبر BH-234، تھانہ بہادرآباد، مقدمہ نمبر 500/2025
Mira، رجسٹریشن نمبر BPR-732، تھانہ گلشن اقبال، مقدمہ نمبر 606/2025
Suzuki Mehran، رجسٹریشن نمبر ABR-371، تھانہ حیدری مارکیٹ، مقدمہ نمبر 71/2025
Suzuki Mehran، رجسٹریشن نمبر AHY-507، تھانہ نارتھ ناظم آباد، مقدمہ نمبر 390/2025
پولیس کے مطابق گروہ سرقہ شدہ گاڑیاں بلوچستان کے شہر کچلاک میں فروخت کرتا تھا۔ اے وی ایل سی نے سیف سٹی کیمروں، موبائل ڈیٹا اور انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کے ذریعے گروہ کو ٹریس کیا اور مسلسل تکنیکی نگرانی کے بعد گرفتاری عمل میں لائی۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔ ملزمان کی گرفتاری سے شہر میں گاڑیوں کی چھینی جانے کی وارداتوں میں کمی کی توقع ہے، جبکہ باقی ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی جلد متوقع ہے۔

