Site icon Tashakur News

کورنگی میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز جاری شاہ فیصل کالونی میں گھر گھر تلاشی متعدد افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی خصوصی ہدایات پر اور ایس ڈی پی او الفلاح کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔
22 سال پرانا دہرے قتل کا راز فاش کیماڑی پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

تازہ ترین کومبنگ آپریشن تھانہ شاہ فیصل کالونی کی ٹیم نے ہندو پاڑا، پی اے ایف فیصل بیس کے اطراف کے علاقوں میں انجام دیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر سرچ کی گئی۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں 20 گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 28 افراد کی بائیو میٹرک / تلاش ڈیوائس کے ذریعے ریکارڈ چیکنگ بھی کی گئی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ کومبنگ آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔

Exit mobile version