22 سال پرانا دہرے قتل کا راز فاش کیماڑی پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

کیماڑی بلدیہ پولیس نے 22 سال سے مفرور دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی اور اشتہاری ملزم کو اہم تکنیکی کارروائی کے ذریعے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم عمران ناگوری عرف اقبال کو جدید تلاش ڈیوائس کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔
عزیز بھٹی تھانے کی بڑی کارروائی گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے سال 2003 میں ذاتی رنجش پر باپ اور بیٹے—سہیل اور محمد اسماعیل—کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ بلدیہ میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف درج ہوا تھا، تاہم مرکزی ملزم قتل کے بعد سے مسلسل فرار تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم انتہائی چالاکی سے فرضی نام استعمال کر کے برسوں سے قانون کی گرفت سے بچتا رہا، تاہم تکنیکی ذرائع کی مدد سے اس کی درست لوکیشن حاصل کرکے اسے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران ناگوری عرف اقبال سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقدمے میں قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 08 at 2.41.56 PM WhatsApp Image 2025 12 08 at 2.41.57 PM

56 / 100 SEO Score

One thought on “22 سال پرانا دہرے قتل کا راز فاش کیماڑی پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!