عزیز بھٹی تھانے کی بڑی کارروائی گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے عزیز بھٹی پارک کے قریب گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رضوان ولد نور جوکھیو کے نام سے ہوئی ہے۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر شدید جھڑپیں ایک تھائی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 955 تیار پیکٹس مضرِ صحت گٹکا ماوا، 250 پیکٹ پاؤڈر اور 3 پیکٹ تمباکو برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے تاکہ سپلائی نیٹ ورک کے دیگر افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “عزیز بھٹی تھانے کی بڑی کارروائی گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!