سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں فیئر ویِل عشائیہ

کراچی: سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں ایک پروقار فیئر ویِل (Farewell) عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی سندھ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر نے آئی جی سندھ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مصطفیٰ کمال کا فوج کی حمایت کا بیان، پی ٹی آئی پر تنقید

اس فیئر ویِل عشائیے کے دوران غلام نبی میمن کے باوقار اور شاندار پولیس کیریئر، جرات مندانہ فیصلے، اور اعلیٰ پیشہ ورانہ قیادت کو سراہا گیا۔ ان کی قیادت میں سندھ پولیس نے جرائم اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے اور امن و امان کے قیام کے لیے ایسے تاریخی فیصلے کیے جو سنہرے حروف سے یاد رکھے جائیں گے۔

سی ٹی ڈی سندھ نے خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آئی جی سندھ کی بصیرت، حکمت عملی اور قیادت کا اعتراف کیا۔ ان کے دور میں سی ٹی ڈی سندھ کو جدید تقاضوں کے مطابق ایک فعال اور مؤثر فورس بنانے میں اہم پیش رفت ہوئی اور کئی بڑے آپریشنز کے ذریعے صوبے سے خطرناک عناصر کا خاتمہ ممکن ہوا۔

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان، ڈپٹی آئی جی غلام اظفر مہیسر اور پوری سی ٹی ڈی سندھ ٹیم نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت اور کامیابیوں سے نوازتا رہے، اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا وسیع تجربہ اداروں کی رہنمائی کا سبب بنتا رہے۔

17 2 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.12 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.12 PM 2 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.13 PM 4 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.13 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.13 PM 2 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.13 PM 3 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.14 PM 3 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.14 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.14 PM 2 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.15 PM 4 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.15 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.15 PM 2 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 6.34.15 PM 3 1

65 / 100 SEO Score

One thought on “سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں فیئر ویِل عشائیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!