کراچی: وفاقی وزیر برائے صحت اور ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شکر کریں فوج صرف پریس کانفرنس کے ذریعے جواب دے رہی ہے، ورنہ معمولی غلطیوں پر بھی والدین اپنے بچوں کو تلاش کرتے رہتے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی سے بڑی بھارتی فوج کے عزائم کو ناکام بنایا اور قوم کو فخر کا موقع دیا۔
پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں انسداد منشیات آپریشن: 1500 کلو گرام چرس ضبط
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ فوج کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے اور پی ٹی آئی کا بیانیہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور فوج کی کردار کشی بند کریں۔
ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کہا کہ تحریک انصاف کا بیانیہ قومی سلامتی کے خلاف ہے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بالکل درست کہا کہ بانی تحریک انصاف ذہنی طور پر غیر مستحکم ہیں۔
