آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن: 1046 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے کلاس آف 2025 کے کانووکیشن میں 1046 طلبہ کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔ یہ تقریب مین کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں 780 طلبہ انڈرگریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور 7 پی ایچ ڈی گریجویٹس شامل تھے۔

نیشنل گیمز 2025 کا سندھ میں 18 سال بعد انعقاد، 11 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اسماعیل راہو تھے جبکہ بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب بھی شریک ہوئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر اکبر زیدی نے گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے کا مقصد بہترین طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے اور یہاں پاکستان کے بہترین ذہنوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ یہ دن گریجویٹس کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے اور یہ ایک نئے سورج کے طلوع ہونے اور اہم سنگِ میل کے حصول کا اعلان ہے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے بھی کہا کہ ایک ایسی تقریب میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے جو اعلیٰ تعلیم، قابلیت اور روشن مستقبل کے خواب کو سراہتی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن: 1046 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!