نیشنل گیمز 2025 کا سندھ میں 18 سال بعد انعقاد، 11 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز 2025 کا سندھ میں انعقاد خوش آئند ہے اور یہ 18 سال بعد صوبے میں ہو رہا ہے۔ کراچی میں مختلف صوبوں سے آئے ہوئے 11 ہزار سے زائد کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

آفاق احمد سے اہلسنت کے وفد کی ملاقات: قومی یکجہتی اور فرقہ واریت کے خاتمے پر تبادلہ خیال

یہ بات انہوں نے اسلامیہ کلب کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس میچز کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ منور علی مہسر، چیئرمین سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن قمر علی گیلانی، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے اعجاز علی، آرگنائزنگ سیکرٹری محسن رضا، سرور علی اور دیگر نے شرکت کی۔

سعید غنی نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں خواتین کی 11 اور مردوں کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس میں چھوٹی بچیاں بھی کھیل رہی ہیں، جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز ہر سال منعقد ہونے چاہئیں تاکہ ملک بھر کے بچوں اور نوجوانوں کو کھیلوں میں مواقع فراہم ہوں اور وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

وزیر نے کہا کہ 13 دسمبر کو فائنل میچز ہوں گے اور سب سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے والی ٹیم کو اعزاز دیا جائے گا۔ انہوں نے سندھ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور صوبائی وزیر سردار احمد بخش مہر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب ایک تاریخی اور شاندار تقریب تھی۔

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے اعجاز علی نے بھی سندھ حکومت کی جانب سے اس بڑے اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔ تقریب میں ٹیبل ٹینس کے معروف کھلاڑی عارف خان، عارف ناخدا، سلیم احمد شیخ، روبینہ عارف، سیما کلیم، نازو طاہر، زاہد دانے والا، محمد ناخدا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر سعید غنی اور سیکرٹری اسپورٹس منور علی مہیسر کو چیئرمین سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے سندھ کی روایتی اجرک اور شیلڈ پیش کی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “نیشنل گیمز 2025 کا سندھ میں 18 سال بعد انعقاد، 11 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!