کراچی میں امام احمد رضا کانفرنس 2025: بلا سود بینکاری اور اسلامی معیشت کے جدید افکار پر زور

ادارہ تحقیقات امام احمد رضا (رجسٹرڈ) کراچی نے اپنے روایتی علمی سلسلے کے تحت 45ویں امام احمد رضا کانفرنس 2025ء کا انعقاد کیا، جس کا موضوع “Modern Applications of the Economy Visionary Insights of Imam Ahmed Raza” تھا۔ کانفرنس میں بلا سود بینکاری، کرنسی نوٹ کے جواز اور اسلامی معیشت کے جدید مسائل پر امام احمد رضا کے افکار و نظریات کو پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس کے لیے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امام احمد رضا کے علمی اور دینی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کے اقتصادی نظریات بینکنگ اور معیشت میں نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار محمد ایاز صادق نے کہا کہ امام احمد رضا نہ صرف عظیم مجدد اور عاشق رسول ﷺ تھے بلکہ ماہر معاشیات بھی تھے اور ان کی تصانیف جیسے کفل الفقیہ الفاھم بینک انڈسٹری کے لیے انقلاب لا سکتی ہیں۔

کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری نے کی جبکہ مولانا بشیر فاروق قادری اور پروفیسر سید بدیع الدین سہروردی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد محمد رضا (میزان بینک) نے نظامت کی۔ مفتی سید زاہد سراج قادری نے کہا کہ امام احمد رضا سن 1905ء میں ہی جدید معاشی مسائل کا آسان حل پیش کر چکے تھے اور آج ان کے افکار بلا سود بینکاری اور تجارت حلال کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد ابو بکر صدیقی، ڈاکٹر مفتی غلام زرقانی، جی ایم عباسی (اسٹیٹ بینک)، اور دیگر مالیاتی ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام احمد رضا کے افکار پاکستانی معیشت کو سود سے پاک دھارے پر ڈال سکتے ہیں اور اسلامی بینکاری میں نئے باب کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کتب اور فتاویٰ، بشمول کفل الفقیہ الفاھم، کسب و تجارت، بینکاری اور سود سے بچاؤ کے عملی رہنما اصول فراہم کرتے ہیں۔

کانفرنس میں تین اہم علمی کتب کی رونمائی بھی کی گئی:

امام احمد رضا کی عربی تصنیف کفل الفقیہ الفاھم کا انگریزی ترجمہ (ڈاکٹر محمد ابو بکر صدیقی)

ڈاکٹر مفتی محمد اسلم رضا میمنی کا تحقیقی مقالہ الرخص الشریعۃ

ڈاکٹر مفتی محمد نعمان کرین کا تحقیقی مقالہ اسلامی سیونگ اکاؤنٹ

کانفرنس میں ملک و بیرونِ ملک کے علماء، مشائخ، بینکار، مالیاتی اداروں کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اختتام پر تمام مقررین و مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور مجلہ امام احمد رضا کانفرنس 2025 تحفے کے طور پر پیش کیا گیا اور دعائے خیر و درود کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

One thought on “کراچی میں امام احمد رضا کانفرنس 2025: بلا سود بینکاری اور اسلامی معیشت کے جدید افکار پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!