پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے تحصیل سماہنی کے صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کا دورہ — طلبہ سے خصوصی گفتگو، شہداء کو خراجِ عقیدت
سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ وہ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف بیانیہ رکھتی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پارٹی کی جانب سے فوج مخالف بیانات انتہائی افسوسناک ہیں، جن پر احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور وہ ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
