ڈیرہ بگٹی میں بڑی پیشرفت: بی آر اے کے اہم کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی 100 سے زائد فراریوں سمیت ریاست کے سامنے سرنڈر

ڈیرہ بگٹی (اسٹاف رپورٹر) — بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں فتنہ الہندوستان بی آر اے کے سینئر کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے 100 سے زائد فراریوں کے ہمراہ ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ذرائع کے مطابق تمام فراریوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں باضابطہ طور پر سرنڈر کیا۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس، 27 دسمبر کی برسی جلسے کی تیاریوں کا جامع جائزہ

سرنڈر کی اس اہم تقریب میں میر آفتاب بگٹی موجود تھے، جن کے سامنے تمام فراریوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ حکام کے مطابق وڈیرہ نور علی چاکرانی براہمداغ بگٹی گروہ کا بڑا اور مؤثر کمانڈر تھا، جس کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ خطے میں قیامِ امن کی جانب ایک نہایت اہم اور مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف علاقے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی بلکہ دیگر شدت پسند عناصر کے لیے بھی مثبت مثال قائم ہوگی کہ وہ قومی دھارے میں واپس آکر ملک کی ترقی و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیرہ بگٹی میں بڑی پیشرفت: بی آر اے کے اہم کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی 100 سے زائد فراریوں سمیت ریاست کے سامنے سرنڈر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!