کراچی(اسٹاف رپورٹر) ارضِ وطن فاؤنڈیشن علی منصور نے حکومتِ پاکستان کیجانب سے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی مدتِ ملازمت میں مزید پانچ سال کی توسیع کے باضابطہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہ اہم فیصلہ ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خوش آئین ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ دفاعی و سیاسی اور عوامی حلقوں کے لیئے بھی سود مند ثابت ہوگا،
سندھ حکومت کا اعلان: کراچی اور حیدرآباد کی ہر بڑی سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی
وطن عزیز خداداد پاکستان اس وقت کسی بھی غیر دانشمندانہ فیصلوں کا متحمل نہیں ہو سکتا،افواج پاکستان کی قربانیاں پاکستان کا فخر ہے،فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ملکی وقار میں بھرپور اضافہ کیا، عوامی امنگوں کے تحت اور ملکی سلامتی و استحکام کے حوالے سے جرات مندانہ اقدامات کے ذریعے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، ملکی استحکام اور ملک کےوسیع تر مفاد کے پیش نظر محبان پاکستان،عاشقان پاکستان سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،
صدر ارضِ وطن فاؤنڈیشن علی منصور نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو چیف اف ڈیفنس فورسز پاکستان کے عہدے پر تعیناتی کے اس تاریخی فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس توسیع سے واضح ہوتا ہے کہ ملک کو ایک ایسے مضبوط، باوقار اور ثابت قدم عسکری قائد کی ضرورت تھی جو بدلتے ہوئے خطے کے حالات میں بہترین حکمت عملی اختیار کر سکے،
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دفاعی محاذ پر شفافیت، مضبوط نظم اور فیصلہ کن اقدامات کا آغاز کیا، اور اب یہ توسیع اسی اعتماد و استحکام کا تسلسل ہے،ان شاءاللہ یہ تاریخی فیصلہ مستقبل قریب میں پاکستان کی داخلی سیکیورٹی،سرحدی صورتحال اور علاقائی پالیسیوں پر دیرپا اثرات ڈالے گا،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی ہمارے ملک وطن عزیز پاکستان کو خوب خوب ترقی عروج اور استحکام عطا فرمائے
