کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب: وزیر کھیل سندھ نے اسٹیڈیم کا دورہ، تیاریاں مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر): صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور ایتھلیٹ ارشد ندیم اور سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر کے ہمراہ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر کھیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی اور افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدتِ ملازمت میں پانچ سالہ توسیع ملکی استحکام کیلئے خوش آئین فیصلہ ہے،علی منصور ارضِ وطن فاؤنڈیشن

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری تقریب میں شرکت کریں گے اور ان کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی اور کہا کہ اس ایونٹ کو بلاول بھٹو اجوائے کریں گے۔

وزیر کھیل سندھ نے بتایا کہ کل رات میوزک کانسرٹ بھی ہوگا جس میں پاکستان کے نامور گلوکار حدیقہ قیانی اور علی عظمت پرفارم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ قومی ہیروز سے مشعل روشن کروائی جائے، جس کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ مشعل کون روشن کرے گا۔

صوبائی وزیر کھیل نے بتایا کہ کل چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ پارلیمنٹیرین اور صوبائی وزراء بھی تقریب میں شریک ہوں گے اور اسٹیڈیم کے اندر اور باہر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ کراچی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے، 18 سال بعد سندھ کو میزبانی ملی ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اس طرح کے ایونٹ مستقل طور پر منعقد ہوتے رہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب: وزیر کھیل سندھ نے اسٹیڈیم کا دورہ، تیاریاں مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!