خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے بھتہ طلب کرنے والا ملزم کراچی سے گرفتار

کراچی — اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے حراساں کرنے اور بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران خان کے مطابق کارروائی گلشنِ معمار کے علاقے میں کی گئی جہاں ملزم کافی عرصے سے سرگرم تھا۔

پاکستان کا ملائشیا سے اظہارِ یکجہتی طوفان سے جانی و مالی نقصان پر وزیراعظم کی تعزیت

ترجمان کے مطابق ملزم خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے انہیں بلیک میل کرتا اور بھاری رقوم کا مطالبہ کرتا تھا۔ گرفتار ملزم اوسامہ ایک مقدمے میں تھانہ گلشن معمار کو بھی مطلوب تھا، جہاں اس نے ایک خاتون سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے وہ موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے جو بھتہ طلبی اور بلیک میلنگ میں استعمال ہو رہا تھا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم کا سراغ لگایا جا سکے۔

ایس آئی یو نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے بھتہ طلب کرنے والا ملزم کراچی سے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!