کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں خیابانِ محافظ سگنل کے قریب دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار افراد زخمی ہوئے۔
چھیپا کے ترجمان کے مطابق امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔
تین زخمیوں کی شناخت ہوگئی
ترجمان چھیپا کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی شناخت باقر، اکرم اور اجمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔