وزیراعلیٰ سندھ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سرمایہ کاری، تعلیم اور کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی (5 دسمبر 2025ء) — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آسٹریلیا کے نئے ہائی کمشنر ٹمو تھی کین نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی کمشنر کو پاکستان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا، جس پر ٹموتھی کین نے شکریہ ادا کیا۔

خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے بھتہ طلب کرنے والا ملزم کراچی سے گرفتار

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری، معیشت، تعلیم، کھیل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق کیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے سندھ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھرپور دلچسپی ظاہر کی، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے واٹر مینجمنٹ، زراعت، اور سرمایہ کاری کے دیگر مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کی کمی کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے جدید واٹر مینجمنٹ ناگزیر ہے، اور سندھ حکومت اس شعبے میں بھرپور کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے آسٹریلوی سرمایہ کاروں کو کم پانی میں اگنے والی فصلوں کی تحقیق اور زراعت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات میں ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی زرعی یونیورسٹی کے مابین تعلیمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ہائی کمشنر ٹمو تھی کین نے بتایا کہ اس وقت 23 ہزار پاکستانی طلبہ آسٹریلیا میں زیرِ تعلیم ہیں، جن میں اکثریت سندھ کے طلبا کی ہے، جبکہ 150,000 پاکستانی آسٹریلیا میں مقیم ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں، خصوصاً ہاکی کے شعبے میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان–آسٹریلیا میچ کے 3-3 سے ڈرا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ہاکی کے ترقیاتی پروگراموں پر تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہاکی پرو لیگ 2025–26 میں باہمی مقابلوں کا خیرمقدم کیا اور سندھ میں آسٹریلوی کوچز کی خدمات فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں، ثقافتی تعاون، اور سندھ کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سرمایہ کاری، تعلیم اور کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!