راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے اہم ملاقات کی، جس میں پیشہ وارانہ امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو اے ای کے 54ویں قومی دن کی تقریب، کراچی میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور علاقائی سلامتی میں پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے مختلف اہم شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔