ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ و سرچ آپریشن، غیر قانونی افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ رات ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا، جس کی نگرانی متعلقہ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز (ایس ڈی پی اوز) کر رہے تھے۔ ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی دو ٹیموں پر مشتمل تھی اور اس کا دائرہ کار تھانہ سچل اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں تک پھیلا ہوا تھا۔

شرجیل انعام میمن کی محکمہ اطلاعات کو فلمی و میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت

آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کیا گیا، جس کے دوران علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا۔ پولیس نے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی بھی تفصیلی تلاشی لی۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی ویریفیکیشن اور شناخت کی تصدیق کی گئی۔ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، پولیس افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا اور اپنے فرائض مؤثر انداز میں سرانجام دیے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ و سرچ آپریشن، غیر قانونی افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!