کراچی: ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر 50 لیاری کے قریب جوا اور سٹّہ آپریٹ کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 9 عدد لوڈو بورڈ، ڈائس اور نقدی برآمد کی گئی جو جوا/سٹّہ میں استعمال ہو رہی تھی۔
ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام یہ ہیں:
عامر ولد ذین العابدین
رسول بخش ولد بابر
محمد جلیل ولد معیز علی
تنویر ولد نزیر خان
عبدالغفار ولد سعید
محمد بابول ولد غلام رسول
یعقوب ولد برکت
آکش ولد سدیر
رمضان ولد اسماعیل
رمضان ولد نزیر
