کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کے ملازمین نے دیانتداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 22 نومبر کو ٹکٹ خریدتے وقت زائد ادائیگی کرنے والے مسافر کو 40 ہزار روپے واپس کر دیے۔
کراچی: مدینہ کالونی میں ایسٹ تھانہ سچل پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 زخمی گرفتار
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کی ہدایت کی۔ سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ نے بھی ٹرین مینیجر منصور اور ایس ٹی اعجاز کو نقد انعام اور تعریفی اسناد پیش کیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ منصور اور اعجاز پاکستان ریلوے کا فخر ہیں اور ان کی یہ فرض شناسی اور دیانتداری کی حقیقی مثال ہے۔ مسافر کو رقم واپس کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔