کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسٹ تھانہ سچل پولیس نے مدینہ کالونی، منگل چوک کے قریب ایک کارروائی کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا۔ پولیس نے ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات، قومی دن میں شرکت کی دعوت قبول
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل بمعہ ایمونیشن اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اشرف ولد عبد العزیز اور عین اللہ ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
