کراچی (اسٹاف رپورٹر) مددگار 15 ملاپ یونٹ نے ایک بار پھر انسان دوست اقدام کرتے ہوئے دو لاوارث بچوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔
ریلوے ملازمین کی ایمانداری، مسافر کو 40 ہزار روپے واپس کر دیے گئے
موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود سے دو لاوارث بچے رضا عمری 9 سالہ اور عبدالرحمٰن عمری 8 سالہ ملے۔ ابتدائی معلومات کے دوران بچوں نے اپنی رہائش حیدرآباد، پھلیلی کے قریب بتائی۔
ملاپ یونٹ کے نمائندے نے بچوں کے تایا تک رسائی حاصل کی اور اہل خانہ کا رابطہ نمبر معلوم کیا۔ بعد ازاں والدین کو ہدایت دی گئی کہ وہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے سے بچوں کی حوالگی کے لیے ضروری لیٹر حاصل کریں۔
ورثا نے بروقت پہنچ کر دونوں بچوں کو باضابطہ طور پر وصول کیا اور ملاپ یونٹ 15، سندھ پولیس کی انسانی خدمت اور فوری کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔