سکھن پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

سکھن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دورانِ پیٹرولنگ ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ سکھن کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔

پاکستان فٹبال میں بڑی پیش رفت پی ایف ایف نے نئی لیگ کے لیے شراکت داروں سے تجاویز طلب کرلیں

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم ارشد حسین ولد محمد قمرالدین کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور راؤنڈز برآمد کیے گئے، جنہیں فرانزک اور کیمیکل تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جبکہ اس کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

2 thoughts on “سکھن پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!