وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے FAO وفد کی ملاقات، زرعی و آبی منصوبوں میں مزید تعاون پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اقوامِ متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (FAO) کے لینڈ اینڈ واٹر ڈویژن کے ڈائریکٹر مسٹر لی فینگ لی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ مسٹر لی فینگ لی FAO ہیڈکوارٹر روم، اٹلی میں تعینات ہیں۔

سکھن پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ملاقات میں وزیر برائے پی اینڈ ڈی و آبپاشی جام خان شورو، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور سیکریٹری زراعت زمان ناریجو موجود تھے۔
FAO وفد میں ایشیا واٹر آفیسر ولید حسن ابو العلا، سینئر واٹر اینڈ لینڈ آفیسر ڈاکٹر روبینہ وہاج، انچارج FAO پاکستان جیمز رابرٹ اوکوتھ، کنٹری پروگرام ہیڈ مسز آمنہ بجوہ سمیت دیگر حکام شامل تھے۔

ملاقات میں سندھ حکومت کو FAO کی جاری تکنیکی معاونت، زرعی شعبے کی بہتری، پانی کے موثر استعمال اور دیگر سسٹمز میں تعاون بڑھانے پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کلائمٹ ریزیلینٹ ایگری کلچر اور واٹر مینجمنٹ منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کی مجموعی لاگت 19.59 ملین ڈالر ہے، جبکہ اس میں سندھ حکومت کا حصہ 4.69 ملین ڈالر شامل ہے۔
منصوبہ گرین کلائمٹ فنڈ کی جانب سے 14.90 ملین ڈالر کی گرانٹ کے تحت جاری ہے۔

یہ پراجیکٹ 2020-21 سے 2025-26 تک جاری رہے گا، جس کے تحت سندھ کے اضلاع بدین، سانگھڑ، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰ یار میں ریزیلینٹ زراعت، پانی کے انتظام اور گرین کلائمٹ ماڈلز پر کام کیا جارہا ہے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!