ملتان سلطانز کا پی ایس ایل مینجمنٹ کو ایک اور خط، ویلیوایشن رپورٹ اور آفر لیٹر کا مطالبہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو ایک اور خط ارسال کرتے ہوئے ویلیوایشن رپورٹ اور نیا آفر لیٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں پی ایس ایل انتظامیہ سے اس بات پر وضاحت بھی طلب کی گئی ہے کہ نئے کنٹریکٹ کے باوجود ملتان سلطانز کو آفر لیٹر کیوں نہیں دیا گیا۔

سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی منظوری، پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے موجودہ معاہدے 31 دسمبر تک قابلِ عمل ہیں اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے تاحال ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ نہ معطل کیا ہے اور نہ ہی منسوخ۔ تاہم، نان کمپلائنس کی بنیاد پر ملتان سلطانز کو نیا معاہدہ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بقیہ پانچ فرنچائزز—کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز—کو 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ آفر کیے تھے اور انہیں سائن کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کو نہ تو نیا کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی پی ایس ایل ویلیوایشن رپورٹ ارسال کی گئی، جب کہ پی سی بی کی جانب سے بھجوایا گیا قانونی نوٹس بھی فرنچائز کے مالک علی ترین نے پھاڑ دیا تھا۔ علی ترین پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف مسلسل بیانات دیتے رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!