سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی منظوری، پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قابلِ تعریف اقدام قرار دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے غزہ میں جاری تباہ کن تنازع کے اختتام کی امید پیدا ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج ہلاک

عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، کیونکہ اسلام آباد کا بنیادی مؤقف معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام اور غزہ سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان نے عرب ممالک کے پروپوزل کی حمایت کی اور اپنی تجاویز بھی شامل کروائیں۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، جس کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی، جس کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں دیا گیا۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکا کی مندوب نے قرارداد کی منظوری کے بعد پاکستان سمیت مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے اور انڈونیشیا کا حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی منظوری، پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!