خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 15 اور 16 نومبر کو ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیے گئے۔

رینجرز کی بڑی کارروائی: کیماڑی ڈاکس کالونی سے خطرناک اسلحہ ڈیلر و ملٹی کرائم ملزم گرفتار

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران کلاچی میں 10 جبکہ دتہ خیل میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں مارے جانے والوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے، جو علاقے میں متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور فورسز غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کی بیخ کنی تک انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!