کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی کی موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والی کار کو روک کر چھان بین کی، جس سے 8 بوروں میں 400 پیکٹ (40 ہزار سے زائد پڑیاں) انڈین گٹکا اور ایک بورا ماوا برآمد ہوا۔
بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزم جہانزیب ولد صغیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو، انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں، چیک پوسٹ کے انچارج ASI جہانگیر موسیٰ اور اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
