ہیوی وہیکلز پر ڈی آئی جی ٹریفک کے فیصلے کو آفاق احمد نے سراہا — انشورنس اور فٹنس سمیت SOPs کو بھی لازم قرار دینے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین آفاق احمد نے ڈی آئی جی ٹریفک کے ہیوی وہیکلز کے حوالے سے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ دن کے اوقات کار میں داخلے پر پابندی، واٹر ٹینکر اور ڈمپر پر ٹریکر اور فرنٹ/ریئر ویو کیمروں کی لازمی تنصیب جیسے اقدامات ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ہیوی ٹریفک کے سخت کنٹرول کے لیے خوش آئند ہیں۔

کراچی میں جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم فعال — جعلی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور چوری کی گاڑیاں لمحوں میں پکڑی جائیں گی: ڈی آئی جی ٹریفک

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا کہ ان اقدامات کے ساتھ انشورنس، وہیکل فٹنس اور دیگر SOPs کو بھی لازمی قرار دیا جائے تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

آفاق احمد نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی غلطیوں پر تنقید کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد میں کیے جانے والے اقدامات پر بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کا یہ اقدام جرات مندانہ ہے اور اس سے حادثات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “ہیوی وہیکلز پر ڈی آئی جی ٹریفک کے فیصلے کو آفاق احمد نے سراہا — انشورنس اور فٹنس سمیت SOPs کو بھی لازم قرار دینے کی تجویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!