شارع فیصل پر نئی حد رفتار کا تعین ای چالان کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی روکنے کا اعلان

ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شارع فیصل پر کار، جیپ اور دیگر ہلکی گاڑیوں کے لیے حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہیوی وہیکلز جیسے بس، ٹرک وغیرہ کے لیے حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کی حد رفتار بھی 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
آرمی چیف سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات دفاعی تعاون پر بات چیت

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ حد رفتار سے زائد سفر کرنے والی گاڑیاں کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر چالان کی جائیں گی، جس کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے حال ہی میں ای چالان کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پابندی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ اس اقدام پر اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے تنقید سامنے آئی ہے، تاہم سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “شارع فیصل پر نئی حد رفتار کا تعین ای چالان کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی روکنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!