وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فرسٹ سیکریٹری الیگزینڈر ایکربوم، اعزازی قونصل جنرل طارق ایم خان، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔
پی ٹی اے کی بڑی پیش رفت وی پی این سروس لائسنسنگ کا باقاعدہ آغاز

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ایک اہم بندرگاہی شہر ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل دنیا کے بہترین ماڈلز میں شمار ہوتا ہے۔

اس موقع پر سندھ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے ڈچ کمپنیوں کو کیٹل فارمنگ، ڈیری پراڈکٹس اور رینیوایبل انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ زرعی شعبے، واٹر مینجمنٹ اور تعلیم کے میدان میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

نیدرلینڈز کے سفیر نے سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ڈچ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

ملاقات میں سندھ کی معاشی ترقی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!