کراچی میں یرغمال بناکر ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار 44 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد

ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں فیملیز کو یرغمال بنا کر ڈکیتیاں کرنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے مطابق کارروائی صدر کے علاقے میں کی گئی، جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت

پولیس نے گرفتار ملزمان سراج اور کاشف کے قبضے سے اسلحہ اور 44 لاکھ روپے نقدی برآمد کیے، جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ شہر کے پوش علاقوں میں ہاؤس رابری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان فیملیز کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے تھے اور وارداتوں میں کرائے کی کار کا استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

One thought on “کراچی میں یرغمال بناکر ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار 44 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!