پی ٹی اے کی بڑی پیش رفت وی پی این سروس لائسنسنگ کا باقاعدہ آغاز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد ملک میں محفوظ، قانونی اور منظم وی پی این سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
قائدآباد میں پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق وی پی این سروسز کے اجرا کے لیے پانچ سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی اور مجاز مقاصد کے تحت وی پی این سروس فراہم کریں گی، جبکہ صارفین اپنی رجسٹریشن براہ راست ان کمپنیوں سے مکمل کر سکیں گے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور ملک میں سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس سے ڈیجیٹل خدمات کے استعمال میں شفافیت اور اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پی ٹی اے کی بڑی پیش رفت وی پی این سروس لائسنسنگ کا باقاعدہ آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!