کراچی: شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت، بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز اور شفافیت یقینی بنائی جائے
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 25 قیمتی موبائل فون، 2 پسٹل اور موبائل فون کی آئی ایم آئی تبدیل کرنے والی ڈیوائس برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا گینگ مهران ہائی وے، نیشنل ہائی وے اور دیگر علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان موبائل فونز کے سافٹ ویئر تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کر دیتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نور، زبیر، حمید اور مهران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

