ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی یکجہتی اور درست معلومات کی اہمیت پر زور

راولپنڈی: (پبلک ریلیشنز ڈیسک) — ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں ملکی سلامتی، دفاعی امور اور حالاتِ حاضرہ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

کیڈٹ کالج وانا حملے میں افغان دہشتگرد ملوث، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی: سیکورٹی ذرائع

اس موقع پر کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول سسٹم کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے افواجِ پاکستان کے آپریشنل اُمور، اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال اور نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھیں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے پروپیگنڈا اور گمراہ کن مواد سے خود کو محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شہری بننے کے لیے تحقیق اور تصدیق انتہائی ضروری ہے۔

پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

طلبہ و طالبات نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ پاکستان آرمی ہمیشہ عوام کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے انہیں حقیقت پر مبنی معلومات اور ملکی اتحاد کی اہمیت کا احساس دلایا۔

اساتذہ نے کہا کہ آج کی نشست نے نوجوانوں کو یہ سمجھنے کا موقع دیا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے عزم اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

طلبہ نے کہا کہ میڈیا پر آنے والی خبروں کو بغیر تحقیق ماننے کے بجائے سچائی کی تلاش ضروری ہے، کیونکہ پاک فوج اور عوام کا اتحاد ہی بھارت کے عزائم کے خلاف سب سے بڑی قوت ہے۔

نشست کے اختتام پر طلبہ نے کہا کہ وہ بہتر طور پر سمجھ گئے ہیں کہ پاک فوج کس طرح ملک کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی یکجہتی اور درست معلومات کی اہمیت پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!