کراچی — نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوری بوائے بابر جاں بحق ہوگیا۔
کراچی: سچل پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن، متعدد افغان باشندے حراست میں
پولیس کے مطابق بابر ناظم آباد کا رہائشی تھا اور دن کے وقت چپس کے ٹھیلے پر کام کرتا اور رات میں فوڈ ڈیلیوری کرتا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار بابر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے جا رہا تھا کہ اسی دوران ٹرک کے پچھلے ٹائر کی زد میں آ کر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔