کراچی — ایس ایس پی ڈسٹرل سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ گلبرگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے A+ کیٹیگری کے دو ملزمان محمد قاسم ولد لیاقت علی جاوید اور محمد اسلم عرف زکوٹا ولد عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔
نارتھ ناظم آباد: ٹرک کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوری بوائے جاں بحق
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گلبرگ اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے اور ماضی میں بھی پولیس کے مطلوب رہ چکے ہیں۔ محمد قاسم کے قبضے سے 25 گرام آئس اور نقد رقم 1000 روپے جبکہ محمد اسلم عرف زکوٹا کے قبضے سے 25 گرام آئس برآمد ہوئی۔
دونوں کے خلاف مقدمہ نمبر 541/2025 بجرم دفعہ 9(2)(1) کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ (CNSA) کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ منشیات سپلائی نیٹ ورک کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
ترجمان ایس ایس پی نے کہا کہ "منشیات فروش عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔”
