کراچی: سچل پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن، متعدد افغان باشندے حراست میں

کراچی — سچل پولیس نے رات گئے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارتوں میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

کراچی چڑیا گھر میں وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی، چیف سیکریٹری سندھ نے فوری اصلاحات کا حکم دے دیا

پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کے دوران فلیٹوں میں موجود افراد کے شناختی کوائف چیک کیے۔ سرچ آپریشن کے دوران جو افراد مکمل شناختی معلومات فراہم نہ کر سکے، انہیں کریمنل ریکارڈ کی تصدیق کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔

سچل پولیس نے بتایا کہ یہ آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ افراد کی تلاش کے لیے کیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے تاکہ کسی مشتبہ شخص کو فرار نہ ہونے دیا جائے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سچل پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن، متعدد افغان باشندے حراست میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!