نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف اتوار کو بھی کارروائی، تین پلاٹس مکمل مسمار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے اتوار کے روز بھی نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے تین پلاٹس پر تعمیرات مکمل طور پر مسمار کر دیں۔

ذرائع کے مطابق، پلاٹ نمبر 1C-07، بلاک A-388 اور A-146 بلاک C پر غیرقانونی تعمیرات کی توڑ پھوڑ کا عمل ہفتے کے روز شروع کیا گیا تھا، تاہم ڈائریکٹر سینٹرل ضیا نے کارروائی عارضی طور پر روک دی تھی۔

پاکستان گرین اینڈ ریزیلینٹ بلڈنگ کانفرنس 2025 — پائیدار اور ماحول دوست تعمیرات کی جانب اہم پیش رفت

بعدازاں معاملہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیضان راوت کے علم میں آیا تو دونوں نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام خلافِ ضابطہ تعمیرات کو مکمل طور پر منہدم کیا جائے۔ اس ہدایت کے بعد اتوار کو SBCA ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی۔

ڈی سی سینٹرل طحہٰ سلیم اور فیضان راوت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرقانونی تعمیرات یا جعلی دستاویزات پر سرمایہ کاری سے گریز کریں اور اپنی جمع پونجی کو قبضہ مافیا یا جعل سازوں کے ہاتھوں ضائع نہ کریں۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو ڈی سی سینٹرل آفس کی جانب سے غیرقانونی سب لیز اور پورشننگ کے خلاف آگاہی مہم بھی شروع کی گئی تھی۔ مہم کے تحت ڈی سی آفس اور سب رجسٹرار آفس کے باہر نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی بلڈر، اسٹیٹ ایجنٹ یا وکیل کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

ڈی سی آفس کے مطابق، یہ مہم غیرقانونی تعمیرات، جعل سازی اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد شہریوں کو مالی نقصان اور قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کارروائیاں شفاف اور بلا امتیاز رہیں تو یہ شہر میں قانون کی عملداری اور شہری نظم و ضبط کی بحالی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوں گی۔

WhatsApp Image 2025 11 09 at 7.52.17 PM 1

WhatsApp Image 2025 11 09 at 7.52.17 PM 2 WhatsApp Image 2025 11 09 at 7.52.18 PM

WhatsApp Image 2025 11 09 at 7.52.18 PM 1

WhatsApp Image 2025 11 09 at 7.52.19 PM WhatsApp Image 2025 11 09 at 7.52.19 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 09 at 7.52.19 PM 2

60 / 100 SEO Score

One thought on “نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف اتوار کو بھی کارروائی، تین پلاٹس مکمل مسمار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!