شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ — ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر مشاورت

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق — گلبرگ پولیس کی فوری کارروائی، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

ظہرانے کی تقریب میں پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان، خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر حسین بخاری، ندیم افضل چن، قمر الزمان کائرہ، چوہدری منظور، ہمایوں خان، اعجاز جکھرانی، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، سہیل انور سیال سمیت دیگر شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت اور وفاقی ہم آہنگی کو ترجیح دی ہے، جو اس کی سیاسی طاقت کی بنیاد ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مہمان رہنماؤں کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں جیسے پیپلز بس سروس، الیکٹرک وہیکل (ای وی) بس سروس، سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور تھر کے توانائی و ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ سیاسی چیلنجز کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کی علامت کے طور پر جمہوریت اور قومی استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گی۔

ملاقات کے اختتام پر شرجیل انعام میمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور استحکام کے سفر کو بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ — ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر مشاورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!