ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق — گلبرگ پولیس کی فوری کارروائی، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

کراچی کے علاقے گجر نالہ کچی آبادی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ مہتاب ولد عطا حسین جاں بحق ہوگیا۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کارروائیاں، خاتون سمیت 3 گرفتار

ابتدائی اطلاع ایم ایل او عباسی شہید اسپتال سے موصول ہوئی کہ بچے کی موت ہوائی فائرنگ سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گلبرگ بمعہ پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ فائر کی گئی گولی پہلے مکان کے مرکزی دروازے اور پھر کمرے کے دروازے کو چیرتی ہوئی بچے کے کندھے میں لگی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، فائرنگ گجر نالہ کے دوسری جانب، تھانہ حیدری کی حدود میں قائم "کراچی بچاؤ آفس” میں کی گئی، جہاں میوزک بجانے کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔ یہ آفس عارف شاہ نامی شخص چلاتا ہے جو دفترِ محتسب میں ملازم بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد قریبی پانی کی دکان کے مالک اعجاز نے عارف شاہ کو بچے کی موت کی اطلاع دی، جس پر عارف شاہ، زہیر اور دو نامعلوم افراد دفتر بند کرکے فرار ہوگئے۔

گلبرگ پولیس نے اعجاز کو حراست میں لے کر اس کی نشاندہی پر عارف شاہ کو گرفتار کرلیا اور آلہِ قتل برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق، اعجاز کو بھی ملزمان کی معاونت اور فرار میں مدد دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم عباسی شہید اسپتال میں کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 11 08 at 4.51.05 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 08 at 4.51.05 PM 2

One thought on “ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق — گلبرگ پولیس کی فوری کارروائی، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!