کراچی میں سونے کی قیمت میں مسلسل سات روز کے اضافے کے بعد جمعرات کو کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 380 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کم ہو کر 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی عالمی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 75 سینٹس کم ہو کر 64 ڈالر 57 سینٹس ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 175 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 936 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 150 روپے کم ہو کر 5 ہزار 946 روپے ہوگئی۔